مظفر گڑھ: مصطفے کھر کا کتا زخمی کرنے پر غریب کاشتکار کے خلاف مقدمہ

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفے کھر کا کتا حادثہ میں زخمی ہونے پر غریب کاشتکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ  سنانواں کے علاقے کھر غربی میں موٹر سائیکل سوار افراد کے سامنے کتا آجانے سے حادثہ میں موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا۔مظفرگڑھ۔ پولیس نے حادثہ میں زخمی ہونیوالے غریب کاشتکار کی کوئی کاروائی نہ کی اور بااثر سیاستدان کے کتے کے زخمی ہونے پر مقدمہ درج کر ڈالا۔

درج کیے گئے مقدمہ میں  قیمتی کتے کی مالیت ایک لاکھ تیس ہزار روپے بتائی گئی ہے جس کو سیر کرانے کے دوران حادثہ پیش آیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک غلام مصطفی کھر کے ملازم عبدالرشید کھیارا کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیاہے کہ وہ  ملک غلام مصطفی کھر کے کتوں کو سیر کرا رہا تھا کہ ایک شکاری کتا نسل کاٹھیا بلٹیر مالیتی ایک لاکھ 30ہزارروپے موٹر سائیکل کی ٹکر سے نیچے آگیا،جس سے اس کی کمر ٹوٹ گئی۔

اس انوکھے مقدمے پر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار میں  مظفرگڑھ پولیس کا انوکھا انصاف ہے، غریب انسان سے زیادہ وڈیرے کے کتے کو اہمیت دی جانے لگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں