پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر بڑا فیصلہ سامنے آگیا

حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر پُرزور انداز میں اٹھانےکے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیر ایشو پر انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت قانون کے زیر اہتمام ہونے والی ڈپلومیٹک کانفرنس میں پاکستان میں موجود تمام ممالک کے سفارت کاروں کو مدعو کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے کشمیر کاز پر متحرک اراکین کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل ہونے والی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں عوام پر بھارتی فوج کے مظالم، طویل کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات کی قلت کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

ڈپلومیٹک کانفرنس کے شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا کہ بھارت کشمیر کو نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بنا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں