فرانس: چاقو حملے میں نوجوان ہلاک، 9 افراد زخمی

فرانسیسی شہر لیون کے نزدیک میٹرو اسٹیشن پر چاقو سے حملے میں ایک 19 سالہ نوجوان ہلاک اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں ہے۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ چاقو اور تیز دھار آلے سے مسلح 2 افراد نے لیون کے نزدیک ویلر بین (Villeurbanne) کے میٹرو اسٹیشن پر بس کا انتظار کرتے ہوئے لوگوں کو حملے کا نشانہ بنایا۔

فرانس:چاقو حملے میں نوجوان ہلاک، 9 افراد زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے بعد ایک حملہ آور کو پکڑ لیا گیا جبکہ پولیس دوسرے حملہ آور کی تلاش کر رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے 9 زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، حملے کے محرکات سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں