ناروے کی مسجد میں دہشت گرد کو دبوچنے والا پاکستانی شہری نکلا

ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی ایک مسجد میں سفید فام دہشت گرد کو فائرنگ کرنے سے قبل دبوچ کر درجنوں نمازیوں کی جان بچانے والا شخص پاکستانی نکلا۔  65 سالہ محمد رفیق پاکستان ایئر فورس کے ریٹائرڈ اہلکار ہیں۔

عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل اوسلو کی ایک مسجد میں شدت پسند مسلح سفید فام حملہ آور نے گھس کر فائرنگ کرنے کی کوشش کی مگر مسجد میں موجود ایک پاکستانی بزرگ نمازی نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے آنے تک قابو میں رکھا۔ حملہ کے وقت مقامی مسلمان مسجد میں عید کے اجتماع کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

تفتیشی حکام نے کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کو دچنے والا بزرگ شخص پاکستانی ہے اور وہ پاکستان فضائیہ کے ریٹائرڈ ملازم ہیں۔

حکام نے بہادری اور جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناروے کو ایک بڑے سانحہ سے بچانے پر محمد رفیق کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واقعہ کے بعد تفتیشی حکام نے 20 سالہ حملہ آور کے گھر کی تلاشی لی تو وہاں سے اس کی سوتیلی بہن کی لاش بھی ملی ہے جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف بہن کے قتل اور مسجد پر حملے کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ ملزم ناروے کا ہی شہری ہے جو کہ وائٹ سپرمیسی کا حامی اور نازی ازم سے متاثر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں