وزیراعظم عمران خان کی بورس جانسن کو وزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے بورس جانسن کو وزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے کہا کہ بورس جانسن کو کنزرویٹو پارٹی کا لیڈر بننے اور وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ بورس جانسن کی قیادت میں برطانیہ کے عوام خوشحال ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بورس جانسن کے ساتھ کام کرنے کا متمنی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں