ویڈیو بلیک میلنگ اسکینڈل میں میاں رضا نامی ایک اور نیاکردار سامنے آگیا

Spread the love

ویڈیو بلیک میلنگ اسکینڈل میں میاں رضا نامی ایک اور نیاکردار سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں رضابلیک میلنگ اسکینڈل کااہم کردار ہے، اسی شخص نے میاں طارق سے وہ متنازع ویڈیو خریدی۔جج ارشد ملک کی شکایت پر ایف آئی اےمیاں طارق کوگرفتارکر چکی ہے۔

ایف آئی آر میں جج ارشد ملک نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب ملتان میں ڈسٹرکٹ جج تھاتومیاں طارق نےغیراخلاقی ویڈیوبنائی،پانچ ماہ پہلے میاں طارق نےویڈیون لیگی رہنمامیاں رضا کو بیچ دی۔

بعد ازاں اسی ویڈیو کی مدد سے ناصر جنجوعہ، ناصربٹ، خرم یوسف، مہر گیلانی نے مجھے بلیک میل کیا،کہا جاتا تھا کہ نوازشریف کی مددکرو۔

جج ارشد ملک کے مطابق بلیک میلرز مصر تھے کہ یہ کہہ دوں، نوازشریف کے خلاف فیصلہ دباؤ میں دیا،مریم نواز، لیگی رہنماؤں کو پریس کانفرنس کرتےدیکھ کرشدید جھٹکا لگا،پریس کانفرنس کامقصد میرے خاندان، عدلیہ کے خلاف گھناؤنا پروپیگنڈاشروع کرنا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مریم نوازنےجو ویڈیو دکھائی، اس میں ہیر پھیرکی گئی تھی، ویڈیو کےذریعے بلیک میلنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، ایف آئی آرمیں درج تمام ملزمان کے خلاف کارروائی لازم ہے۔

خیال رہے کہ  جج ارشد ملک بلیک میلنگ اسکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم میاں طارق محمود کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم طارق محمود کے 10 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ تفتیشی افسر ملزم کو 19 جولائی کو میڈیکل رپورٹ کے ساتھ پیش کریں، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم میاں طارق محمود کے خلاف ایف آئی آر نمبر 24 درج کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں