عراق: اربیل کے ہوٹل پر حملے میں ترک سفارتکار جاں بحق

Spread the love

شمالی عراق کے شہر اربیل کے ہوٹل پر حملے کے نتیجے میں ترک سفارتکار جاں بحق   ہوگیا۔

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق  شمالی عراق کے شہر اربیل میں ترک قونصل خانے میں کام کرنے والے سفارتکار ایک ریسٹورنٹ کے اندر ہونے والی فائرنگ میں جاں بحق  ہوئے۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ اربیل میں ایئرپورٹ کے نزدیک واقع ہے، فائرنگ کے وقت ترک قونصل خانے کے اہلکار کھانا کھارہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں تین افراد جاں بحق  ہوئے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

ریسٹورنٹ کے مالک نے بتایا کہ حملہ آور سادہ لباس میں تھا، اس کے ہاتھ میں دو بندوقیں تھیں اور اس نے ترک سفارتکاروں کا نشانہ بنایا۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے عراق پر زور دیا ہے کہ وہ واقعے کے ذمہ داران کا فوری طور پر تعین کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں