سندھ حکومت کی جانب سے حیدرآباد کا کیفے خانہ بدوش خالی کرانے کا نوٹس جاری

Spread the love

سندھ حکومت کے محکمۂ ثقافت نے حیدر آباد کا کیفے خانہ بدوش خالی کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیفے انتظامیہ کو قانونی نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ثقافت نے حیدر آباد کا کیفے خانہ بدوش خالی کرانے کے لیے کیفے کی انتظامیہ کو قانونی نوٹس جاری کر دیا، ڈائریکٹر جنرل ثقافت نے وکیل کے ذریعے نوٹس دیا۔

محکمہ ثقافت کا کہنا ہے کہ کیفے خانہ بدوش 4 سال پہلے سول سوسائٹی کو کرائے پر دیا گیا تھا، 4 سال کے دوران کیفے کا کرایہ ادا نہیں کیا گیا، ساڑھے 44 لاکھ روپے کی رقم کیفے کی جانب واجب الادا ہے۔

اس سے قبل بھی کیفے خانہ بدوش کی اونر امر سندھو کو لاکھوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر نوٹس بھجوایا جا چکا ہے جس میں کرائے اور بجلی سمیت دیگر واجبات شامل تھیں، جو ادا کر دیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں