ایران کے 6 رکنی پارلیمانی وفد کی سپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج خان درانی سے ملاقات

Spread the love

کراچی:ایران کے 6 رکنی پارلیمانی وفد کی سپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج خان درانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات،وفد کی سربراہی ایران کی پارلیمنٹ کے رکن احمد عامر عابدی فاراہانی کر رہے تھے

ملاقات کے دوران پاک ایران باہمی تعلقات ،دونوں ممالک کے عوام کے درمیان کئی عشروں پر محیط قریبی روابط ،ان میں مزید اضافہ کی ضرورت اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران اسلامی اخوت اور بھائی چارہ کے اٹوٹ بندھن سے منسلک ہیں،ایران نے قدرتی آفات کے دوران صوبہ سندھ کے عوام کی ہمیشہ بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے،دونوں ملکوں کے پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں