حیدرآباد میں دو ٹرینوں کے درمیان حادثہ ، متعدد افراد زخمی

Spread the love

حیدر آباد : کراچی سے آنے والی جناح ایکسپریس حیدر آباد میں مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے باعث مال گاڑی کے ڈبے قریبی گھروں پر گھر گئے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں تاہم مال گاڑی کے تمام مسافر محفوظ ہیں ۔ اس حادثے میں جناح ایکسپریس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔

حادثے میں مال گاڑی کے ڈبے قریبی آبادی پر گر گئے جو ریلوے لائن سے محض 6 سے 7 فٹ کے فاصلے پر موجود تھے ۔ اس وجہ سے زیادہ تعدا د میں افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں