آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا

Spread the love


لندن : آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء کے 26 ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ورلڈ کپ کے میجز ناٹنگھم کے میدان میں کھیلے جارہے اس میچ سے قبل دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک 5 میچز کھیل چکی ہیں بنگلادیش کو پانچ میچوں میں سے 2 میں کامیابی اور 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس کا ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا ۔

جبکہ اس ایونٹ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے 5 میچوں میں سے 4 میں فتح اپنے نام کی ہے جبکہ اسے ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی تیسری پوزیشن ہے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ ایونٹ میں بنگلادیش اب تک 2 بڑی ٹیموں کو ہرا چکا ہے جن میں جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں