پاکستان کرکٹ بورڈ اپنا بجٹ منظور نہ کرسکا

Spread the love

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا 54واں اجلاس بدھ 19جون کو لاہور میں منعقد ہوا،جہاں مالی سال 2019/20ءکا بجٹ منظور نہ ہو سکا۔

اجلاس کے آئٹم نمبر آٹھ میں بجٹ کے حوالے سے اراکین کو مطلع کیا گیا کہ رواں مالی سال کا بجٹ 30جون کو ختم ہوجائے گا ہے،البتہ نئے مالی سال کا آغاز یکم جولائی کو ہو رہا ہے،تاہم اس بجٹ پر ابھی کام چل رہا ہے،اور مکمل بجٹ منظوری کے لئے اگلے اجلاس میں پیش کردیا جائیگا۔

پی سی بی کے اجلاس میں جولائی اگست کے دو ماہ کا بجٹ موجودہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جا رہا ہے جس پر اطلاعات کے مطابق اراکین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دستخط کرنے سے معذرت کر لی۔

پیشہ ورانہ انداز میں بورڈ کو چلانے کے دعوے کرنے والےچیئرمین احسان مانی کے لئے یہ ایک بڑی جگ ہنسائی ہے،جو 22لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر بطور مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کا تقرر کر چکے ہیں ،البتہ بورڈ کے کام کرنے کا یہ حال ہے کہ مالی سال 2019/20ء کا بجٹ مکمل ہی نہیں ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں