جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار

Spread the love

برمنگھم :آئی سی سی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا ہے

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اب تک ٹورنامنٹ میں چار میچ کھیل کر تین میں فتح حاصل کی ہے اور ایک میچ بارش کے باعث متاثر ہوا جبکہ یہ 7 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ نے ٹیم نے ایونٹ میں اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں فتح اور تین میں اسے شکست ہوئی جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر یہ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

نیوزی لینڈ سکواڈ کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام لاتھم، مارٹن گپٹل، کولن منرو، روز ٹیلر، جیمز نیشام، کولن دی گرینڈہوم، مچل سینٹنر، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ، ہینری نکولس، ٹم ساﺅتھی، ایش سودھی اور ٹام بلنڈل شامل ہیں

جنوبی افریقی سکواڈ کی قیادت فاف ڈوپلیسی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوینٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ایڈن مارکرم، ریسی ویندر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، اینڈل فیلوک وائیو، کرس مورس، کاگیسو ربادا، عمران طاہر، بیورن ہینڈرکس، لونگی نگیڑی، جے پی ڈومنی، تبریز شمسی اور ڈوین پریٹوریس شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں