پلوامہ دھماکے میں زخمی دو بھارتی فوجی ہلاک اور 19 زیر علاج

Spread the love

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفل44 کی گاڑی اریہل کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوئی اور اس میں سوار تمام فوجی شدید زخمی ہوئے ۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 21 بھارتی فوجی زخمی ہوئے جنہیں چھاؤنی اسپتال منتقل کیا گیا البتہ اُن میں سے دو سپاہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی شناخت امر جیت کمار اور بادل سنگھ کے ناموں سے ہوئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19 زخمیوں میں سے 8 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹر شدید زخمی ہونے والے فوجیوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔بھارتی فوج نے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کے قریب علاقے میں محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا لیکن ان کو کچھ نہیں ملا۔

واضح رہے کہ 17 فروری کو  مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ میں بھارتی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 46 فوجی ہلاک ہو ئے تھے بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے واویلا مچاتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں