خوبصورتی سے زیادہ اپنے فن پر ناز ہے:صباء قمر

Spread the love

پاکستانی اداکار ہ صباء قمر نے کہا ہے کہ خوبصورتی سے زیاد ہ اپنے فن پر ناز ہے ، چہرے کے ساتھ دل بھی خوبصورت ہو تو انسان کی شخصیت مکمل ہو جاتی ہے ۔

اداکارہ نے کہا کہ میں صورت سے زیادہ سیرت کی قائل ہوں کیونکہ اندر کی خوبصورتی سے ہی انسان کی شخصیت کا نکھار ہوتا ہے ۔

صباء قمرنے کہا کہ شوبز میں بہت سارے لوگوں پر اعتماد کیا لیکن افسوس کہ کچھ نے میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ، میں اس میں بھی بہتری سمجھتی ہوں کیونکہ مجھے ان لوگوں کے رویے سے ایک نیا تجربہ حاصل ہوا جو شاید میں کئی سال میں حاصل نہ کر سکتی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں