کترینہ نے سلمان خان کو شادی کی پیشکش کردی

Spread the love

بالی ووڈ کی باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے دبنگ اداکار سلمان خان کو شادی کی پیشکش کردی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ سلمان خان کو شادی کی پیشکش کرتی نظر آرہی ہیں، دونوں اداکاروں کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جبکہ یہ ویڈیو ان کی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کا ایک سین ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کترینہ نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور سلمان خان ایک ریسٹورنٹ کے باہر بیٹھے ہیں جہاں کترینہ اُن سے اپنے جذبات کا اظہار کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ سلمان خان صرف اُن کے جواب میں ’جی میڈیم، سر‘ کہتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سلمان کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ’تو شادی کب کرنی ہے؟‘ جسے سنتے ہی اداکار نے ایسے دلچسپ تصورات دیے کہ دیکھنے والے مسکرا دیے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم بھارت رواں سال عید الفطر کے موقع پر 5 جون کو ریلیز کی جائے گی۔ 

فلم میں ان کے علاوہ نورا فاتحی، سنیل گروور، دیشا پتانی، جیکی شروف اور تبو مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں