پلوامہ حملے میں جتنا بارود استعمال ہوا وہ سرحد پار سے لانا ممکن نہیں:بھارتی کمانڈر

Spread the love

پلوامہ حملے پر سابق بھارتی فوجی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ڈی ایس ہودا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جتنا بارودی مواد استعمال ہوا وہ سرحد پار سے لانا ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجی کمانڈرنے   امریکی میڈیا  سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ حملے میں جتنا بارودی مواد استعمال ہونے کا بتایا جارہا ہے اتنی بڑی مقدار میں بارودی مواد سرحد پار سے لانا ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ بھارت مستقل پلوامہ حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، چودہ فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پر حملے میں چوالیس بھارتی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں