شوپیاں میں مجاہدین کے حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک 4گنیں غنیمت

Spread the love

مقبوضہ کمشیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر مجاہدین نے حملہ کیا جس میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے اور مجاہدین ہلاک اہلکاروں کی گنیں بھی ساتھ لے گئے .
جموں کشمیر پولیس نے بتایا کہ شوپیاں میں ارحامہ گاؤں کے قریب ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس پارٹی پر مسلح افراد نے حملہ جس میں 4 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور جنگجو سیکیورٹی اہلکاروں کی گنیں بھی اپنے ساتھ لے گئے .
اس واقعے کے بعد بھارتی فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے وسیع پیمانے پر علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ اپریشن شروع کردیا ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں