بانڈی پورہ میں مجاہدین کا بھارتی فورسز کو کھلا چیلنج

Spread the love

مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے گاؤں حاجن میں ایک مقامی مسجد میں مجاہدین کی اطلاعات ملنے پر بھارتی فورسز نے علی الصبح علاقے کو گھیرے میں لیکر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن لانچ کردیا۔

یو این این کے مطابق گزشتہ رات عشاء کی نماز کے بعد کچھ مجاہدین مقامی مسجد میں آئے اور فورسز کو چیلنج کیا کہ ان میں ہمت ہے تو ہمیں گرفتار کرے۔

ایک مقامی رہائشی نے کہا ہے کہ مجاہدین نے لوگوں کو الرٹ رہنے کا کہا اور بتایا کہ بھارتی قابض فوج اس گاؤں سے کئی نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔

اس دوران علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے، تاحال علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے. حالیہ اطلاعات کے مطابق تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں‌آئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں