جنگجووں کے حملے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک 6 زخمی : انڈین میڈیا

Spread the love

بھارتی ریاست ناگالینڈ میں ناگا جنگجووں کے حملے میں‌4 بھارتی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے .
بھارتی میڈیا کے مطابق ناگا جنگجووں نے یہ حملہ ناگالینڈ کے ضلع مونا میں کیا یہاں بھارتی فوج کی اسام رائفل کے جوان گشت کررہے تھے کہ جنگجووں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس میں 4 اہلکار موقعہ پر ہلاک ہوگئے جبکہ دوسرے 6 اہلکاروں کو بھی گولیوں کے گہرے زخم آئے ہیں جو ابھی ہاسپیٹل میں زیر اعلاج ہیں .
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے جوابی کاروائی کی لیکن جنگجو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے نکل گئے کیونکہ یہ حملہ رات کے پچھلے پہر 3 بجے کے قریب ہوا تھا .
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ناگا جنگجووں کی جانب سے ہوسکتا ہے تاہم ابھی اس کی تصدیق نہیں کرسکتے .

اپنا تبصرہ بھیجیں