بانڈی پورہ میں کمانڈنگ آفیسر سمیت 6 بھارتی فوجی زخمی

Spread the love

( یو این این ) سرینگر : مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پنیر کے جنگل میں جاری اپریشن میں بھارتی فوج کے کمانڈنگ آفیسر سمیت 6 بھارتی فوجی زخمی ہوئے ہیں .
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفل 14 کے افسر سمیت 6 زخمی اہلکاروں کو بانڈی پورہ سے سرینگر بادامی باغی فوجی ہاسپیٹل میں منتقل کیا گیا ہے جو گولیاں اور شیل کے سپلنڈر لگنے سے زخمی ہوئے ہیں .
جموں وکشمیر پولیس کے ایک افسر نے بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اہلکار رات کو ہوئے معرکے میں زخمی ہوئے ہیں جو ابھی زیر علاج ہیں .
فوجی ذرائع کے مطابق پنیر کے جنگل میں یہ معرکہ 9 جون کو شروع ہوا تھا جب بھارتی فوج اور مجاہدین کا آمنا سامنا ہوا تھا بھارتی فوج نے سب سے پہلے رائنار کے جنگل میں ان مجاہدین کو دیکھا تھا جو پنیر کے جنگل سے ملحق ہے اس کے بعد بھارتی فوج نے سرچ اپریشن شروع کیا تو 2 بھارتی فوجی زخمی ہوئے تھے .
جبکہ 14 جون کو سرچ اپریشن کے دوران بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان معرکہ ہوا جس میں 1 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 مجاہدین شہید ہوئے تھے .
بانڈی میں 9 جون کو شروع ہونے والا معرکہ ابھی بھی جاری ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں