بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر وحشیانہ بربریت, بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

ہندوستان کی ریاست آسام میں مسلمانوں پر وحشیانہ بربریت کے معاملہ پر پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی کر لی گئی

پاکستان کا ہندوستان کی ریاست آسام میں مسلم پر مظالم پر گہرا اظہار تشویش
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش ہے، آسام میں مسلمان باشندوں کے خلاف وحشیانہ بے دخلی مہم کا آغاز تشویشناک ہے،

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح شخص کا قتل کیا گیا، سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں متعدد افراد نے لاش کی بے حرمتی کی،

ترجمان کے مطابق نہتے شخص کے قتل اور لاش کی بے حرمتی کی ویڈیو ناقابل یقین حد تک دھچکہ ہے، بھارتی عہدیدار کو تشدد کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا،

ترجمان کے مطابق بدقسمتی سے یہ صرف اور صرف مسلم مخالف تشدد کا تسلسل ہیں، ریاستی سرپرستی میں ہندوستان میں مسلمانوں پر تشدد معمول بن چکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں