شادی کی, والدین بنے اور بچے کی تصویر کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیا

پاکستان خصوصا سندھ کی سیاست میں طوفان بھرپا تب ہوا جب اچانک سے انسٹاگرام پر پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کی جانب سے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا گیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا بھی اعلان کر ڈالا۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دعا بھٹو نے اپنے بیٹے کو اٹھا رکھا ہے جب کہ تصویر کے پیچھے نہ صرف بچے کا نام بلکہ اس کے والد کے نام کا بھی اعلان ہے۔

دعا بھٹو نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شئیر کی ہے۔ دعا بھٹو نے بیٹے کا نام کامل حلیم شیخ رکھا ہے

اس حوالے سے جب اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے دعا بھٹو کے ساتھ شادی کی تصدیق کی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ان کی دعا بھٹو سے 2018 میں شادی ہوئی تھی اور ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اس سے سیاست کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں