وزیراعظم کا اہم حکومتی اراکین کے ہمراہ آئی ایس آئی پیڈ کوارٹرز کا اہم دورہ

وزیر اعظم عمران خان کا آئی ایس ائی سیکرٹریٹ کا دورہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزراء اعلی سمیت اہم وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ائیر چیف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے

وزیراعظم عمران خان آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

ڈی جی آئی ایس لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کا استقبال کیا آئی ایس آئی سیکرٹریٹ میں اعلی سطح کے اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بریف کیا گیا وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کے پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو سراہا

اپنا تبصرہ بھیجیں