وزیر اعظم عمران خان آج ڈیجٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پروگرام کے نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل میڈیا انٹرنشپ کا آغاز کریں گے.

وزیر اعظم عمران خان آج ڈیجٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پروگرام کے نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل میڈیا انٹرنشپ کا آغاز کریں گے.

ڈیجیٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پروگرام وزیر اعظم کے اس وژن کا حصہ ہے جس کے تحت نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنا ہے۔ اس پروگرام کی بدولت حکومت پاکستان کو ڈیجیٹل میڈیا پر موثر موقف پیش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اس پروگرام کے تحت اہل نوجوان 3 مہینوں پر مشتمل معروف سوشل میڈیا کمپنیوں بشمول فیس بک، گوگل، یوٹیوب اور ٹویٹر کے ماہرین سے ٹریننگ حاصل کریں گے۔پاکستانی انڈسٹری کے نامور ماہرین بھی مختلف ورکشاپس کے ذریعے ٹرینگ دیں گے۔ٹرینگ کے دوران انہیں حکومتی اداروں میں حکومتی نظم و نسق کی بھی آگاہی دی جائے گی ۔ٹریننگ کامیابی سے مکمل کرنے والے تمام نوجوانوں کو سرٹیفیکیشن بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (UNDP) ان نوجوانوں کو انٹرنشپ کے دوران معاوضہ بھی ادا کرے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں