ریپ کے الزام میں گرفتار شخص کو 6 ماہ تک گاؤں کی عورتوں کے کپڑے دھونے کی سزا

بھارت دنیا کے تمام ممالک میں زیادتی کیسز کے حوالے سے ہمیشہ سرفہرست رہا ہے لیکن بھارت میں ایک کورٹ کی جانب سے ریپ کے الزام میں ایک ملزم کو عجیب و غریب سزا دی گئی

بھارت میں ریپ کی کوشش کے الزام میں گرفتار شخص کو عدالت نے 6 ماہ تک اپنے گاؤں کی تمام خواتین کے کپڑے دھونے اور استری کرنے کی شرط پر ضمانت پر رہا کردیا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بدھ کو سنائے گئے فیصلے میں 20 سالہ للن کمار کو ریاست بہار کے گاؤں ماجوڑ میں 6 ماہ تک خود سے ڈیٹرجنٹ اور دیگر اشیا خرید کر تقریباً 2 ہزار خواتین کے کپڑے دھونے کے ساتھ ساتھ استری بھی کر کے دینے ہوں گے۔

بہار کے مدھوبنی ضلع کے ایک پولیس افسر سنتوش کمار سنگھ نے اے ایف پی کو بتایا کہ کمار لانڈری کا کام کرتا ہے اور رواں سال اپریل میں اسے ریپ کی کوشش سمیت دیگر الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں