سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ پر جعلی کورونا ویکسین لگائے جانے کا انکشاف

جعلی ویکسینیشن کا سلسلہ تھم نہ سکا، بغیر ویکسین کے سرٹیفکیٹ بنانے کے نظام میں اہم کیس سامنے آگیا

لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ پر جعلی کورونا ویکسین لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے نام پر جعلی کورونا ویکسین لگائے جانے کی رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو کورونا ویکسین لگانے کی ڈیٹا انٹری کی گئی۔

نواز شریف کو جعلی کورونا ویکسین کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں لگائی گئی، نواز شریف کی ویکسین کی انٹری نوید الطاف نامی ویکسینیٹر نے کی۔
دستاویزات کے مطابق نواز شریف کو ویکسین کی پہلی ڈوز کل شام چار بج کر چار منٹ پر لگائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سائنو ویک کی دوسری ڈوز کے لیے 20 اکتوبر کو بلایا گیا ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں