غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے والی عورت ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گئی

غیر اخلاقی ویڈیوز کی بنیاد پر مردوں کی جانب سے خواتین کو بلیک میل کرنے کے واقعات تو آپ کی نظر سے گزرے ہونگے لیکن گوجرانوالہ میں ایف آئی اے کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا گیا جو دوسری خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ان کو بلیک میل کرتی تھی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے مطابق گرفتار ملزمہ خواتین کی نازیبا ویڈیوز کے ذریعے انھیں بلیک میل کرتی اور پھر بلیک میلنگ کے ذریعے انھیں دبئی جانےکے لیے رضامند کرتی تھی۔

ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزمہ اور اس کا اکرام نامی دوست دبئی میں جسم فروشی کا اڈہ چلاتے ہیں۔

سرائے عالمگیر کی رہائشی ایک متاثرہ خاتون نے ملزمہ اور اس کے دوست کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جس کی بنیاد پر ملزمہ کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرنے کے بعد ان پر مقدمہ درج کیا گیا، ملزمہ کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں