آئین شکن ہر روز الیکشن چوری کا منصوبہ بناتے ہیں,ن اور ش الگ نہیں ہونگے, مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کی طارق فضل چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس, انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کے بعد ایک راگ الاپا جارہا ہے
آئین شکن ہر روز الیکشن چوری کا منصوبہ بناتے ہیں سیالکوٹ کے انتخابات بعد سین سے میم نکالنے کا شور مچایا جارہا ہے

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون میں آئیں و قانون اور ووٹ کو عزت دو کا ایک بیانیہ ہےجو لوگ مسلم لیگ ن سے وابستہ ہے انکا بیانیہ آئین و قانون کی بالا دستی کا ہے کیوں 25 جولائی اور الیکشن چوری کے بعد ایسا شور مچایا جاتا ہے

یہ وہ لوگ ہیں جو روز آئین شکنی کرتے ہیں یہ جھوٹے لٹیرے مافیاز ملک پر 3 سال سے مسلط ہیں مسلم لیگ ن کے دس بیانیہ ہوں عوام کے ساتھ جو کیا جو مہنگائی کا طوفان لایا اس دن بھی 25 جولائی تھی

انہوں نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر شور مچایا جاتا ہے مسلم لیگ ن کا ایک بیانیہ ہے ووٹ کو عزت دو آئین کی پاسداری

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ
جس وقت کشمیر فروشی کررہے تھے کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے تقریر کی کہ کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگے اور مہنگائی 20 فیصد تک پہنچ چکی ہے
ایل این جی ملکی تاریخ میں سب سے مہنگی خریدی گئی ہے

انہوں نے کہا کہ 16 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا ہے35 ارب جرمانہ براڈ شیٹ کیس میں لگا کوئی جواب دینے والا نہیں

ملک میں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے کے باوجود کرپشن کا بیانیہ دفن ہوگیا

مریم اورنگزیب کے مطابق 4 سال عدالت میں بیان حلفی جمع نہیں کرایا اور معافی مانگ لی
ڈیفڈ پر لندن ہائی کورٹ میں معافی مانگی تاریخی آٹے اور چینی کی قیمتیں جو آسمان پر پہنچ گئی ہیں

اس موقع پر مسلم لیگ ن نے حکومت سے کسی بھی قسم کی مشاورت نہ کرنے کا اعلان کردیا
تین سال تک عمران خان انا اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے رہے،

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ
انسانی حقوق سے لے کر الیکشن کمیشن ممبران تک کے آئینی ایشوز کو عمران خان نے انا کی بھینٹ چڑھایا گیا، چار روز پہلے ہی عمران خان نے اپنی ہاری ہوئی امیدوار کو نامزد کردیا جبکہ اپوزیشن کو منٹس تک نہیں دیئے جارہے، اب ان ناکام ترین حکمرانوں کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں