ایشوریا رائے کی ہم شکل سوشل میڈیا پر چھا گئی

دنیا بھر میں اہم شخصیات یا شوبز ستاروں کے ہم شکل سامنے آنے ہر پرستاروں کی جانب سے ہمیشہ اظہار حیرانگی و محبت کیا جاتا ہے

بالی ووڈ کی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کی ہو بہو ہم شکل لڑکی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ انسٹا گرام پر 23.9 ہزار فالوورز رکھنے والی آشیتا راتھوڑ نامی لڑکی کے چرچے ہیں جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ایشوریا رائے کی ہمشکل قرار دیا جا رہا ہے۔

https://www.instagram.com/reel/CRvKMB4AqXj/?utm_source=ig_embed&ig_rid=0654c884-f65d-44c9-b008-1544f0d15919&ig_mid=915ADB2A-C768-4486-BC9F-BA9ECFF4C599

آشیتا راتھوڑ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ہر آنے والا کمنٹ اُنہیں ایشوریا رائے کی کاربن کاپی قرار دے رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آشیتا راتھوڑ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زیادہ تر ویڈیو بھی ایشوریا رائے کے مشہور گانوں اور ڈائیلاگز پر ہی بنائی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں