این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کے اطلاق کا نفاز کر دیا گیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے مُلک بھر میں نافز کی گئی نئی ایس او پیز کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دی گئی

کورونا کیسز میں اضافہ، سمارٹ لاک ڈاون اور نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے

نوٹیفیکشن کے مطابق انڈور ڈائننگ مکمل بند، ‏آوٹ ڈور ڈائننگ کا وقت رات 10 بجے تک مقرر، مارکیٹوں کےاوقات کاررات 10کی بجائے8تک کردیئےگئے،

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں دو دن چھٹی ہوگی ، چھٹی کے دنوں کا فیصلہ صوبے خود کریں گے، ‏میڈیکل اسٹور،پٹرول پمپ،تندوراور بیکریاں کھلی رہیں گی،

نوٹیفکیشن کے مطابق ‏تمام مزارات اور سینما گھروں پر مکمل پابندی ہو گی، ‏تمام سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کر سکتے ہیں، ‏8 اگست سے ان ڈور شادیوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی، ‏آوٹ ڈور شادی کی تقریبات میں400 افراد شرکت کر سکیں گے،

نوٹیفکیشن کے مطابق ‏ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی, ملک بھر میں ماسک کا استعمال لازم ہوگا،
‏پابندیوں کااطلاق لاہور، راولپنڈی،فیصل آباد اور ملتان پر ہو گا، سیاحوں کے لئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور کوڈ ایس او پیز لازم ہوگا،

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اورحیدرآبادمیں پہلےسےنافذپابندیاں برقراررہیں گی، نوٹیفکیشن کا اطلاق آج 3 آگست سے 31اگست تک نافذالعمل رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں