الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تمام ٹیسٹ مکمل

وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کے بعد اس کے تمام ٹیسٹ بھی کر لیے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تمام ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ ای وی ایم میں الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق فیچرز رکھے گئے ہیں۔

محرم الحرام کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی رونمائی کی جائے گی اور عام انتخابات کے لیے 4 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی۔ ای وی ایم بیٹری کی مدد سے 2 دن تک فعال رہ سکتی ہے

الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) منفی 10 تا 55 ڈگری سینٹی گریڈ پر کام کر سکتی ہے۔ ووٹ ڈالنے کے الیکٹرانک ریکارڈ کے ساتھ بیلٹ پیپر بھی ہوگا۔

وفاقی وزیر شبلی فراز کی جانب سے ای وی ایم پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں