وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس, اہم ترین فیصلے متوقع

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا

وفاقی کابینہ ملکی معاشی,سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لے گی , کابینہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدام سے متعلق 5 اگست کےپروگرام پر بریفنگ دی جائے گی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو کورونا کی وبائی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاوس کو کمرشل استعمال کے لیے کھولنے کا معاملہ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کرلیا کابینہ کورونا وائرس سے بچاو اور علاج کے لیے درکار 61 آئٹمز کی ڈیوٹی چھوٹ میں توسیع کی منظوری دے گی

اسلام آباد مارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات ہٹائے جانے کی رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے گی
وفاقی کابینہ ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار وزارت داخلہ کو دینے کی منظوری دے گی

وفاقی کابینہ ملزم مجاہد پرویز کو امریکہ کے حوالے کرنے کے معاملے پر غور کرے گی آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت صوبوں کے لیے مختص نشستوں کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل
وفاقی کابینہ پیسکو کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ کرے گی وفاقی کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی

کابینہ پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی
وفاقی کابینہ ای سی سی کے گزشتہ دو اجلاسوں اور قانون سازی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں