نور مقدم قتل کیس: ملزم کو 14 روز کے لیے جیل بھیجنے کا حکم

نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو ایڈیشنل سیشن جج شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کردیا گیا

اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 20 جولائی کی رات ملزم ظاہر کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا جہاں نور کے والدین کے مطابق ملزم نے تیز دھار آلے سے قتل کیا اور سر جسم سے الگ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں