وزیراعظم کا سندھ کے میدان میں خود اترنے کا فیصلہ، تیاریوں کی ہدایات

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس،سندھ کی قیادت شریک، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، عامرمحمود کیانی. سیف اللہ نیازی بھی اجلاس میں شریک ہوئے

گورنرسندھ عمران اسماعیل، علی حیدر زیدی،اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور دیگر قائدین سمیت سندھ پلان، سندھ ایڈوائزی کمیٹی، وفاقی منصوبوں اور اندرون سندھ مسائل پر تبادلہ خیال

اس حوالے سے زرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف سندھ کی قیادت کے اجلاس میں سندھ سے متعلق بڑے فیصلے کیے گئے، وزیر اعظم کا سندھ کے سیاسی میدان میں خود اترنے کا فیصلہ،تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے آئندہ ماہ سے تواتر کے ساتھ سندھ کے دورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کا اگست سے سندھ میںِ سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ،شیڈول عید کے بعد تیار ہوگا

اس حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ جلسے اندرون سندھ ہوں گے ،جلسوں میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہوں گی، پیپلز مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اور ساتھ ملانا بھی سنسھ ہلان کا حصہ ہوگا،

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہوا کہ مبینہ طور کرپشن میں ملوث یا سیاسی آلہ کار بننے والے بیوروکریٹ کے خلاف کارروائی پر مشاورت ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے حوالے سے عید کے بعد ایک بڑا اجلاس بلالیا ،

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی,عید کے بعد اجلاس میں سندھ ایڈوائزی کمیٹی نے نام بھی فائنل ہوں گے،وفاقی کے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کا پر اہم۔فیصلے بھی عید کے بعد ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں