این سی او سی کا اجلاس, عیدالاضحی کے حوالے سے اہم فیصلے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا, اجلاس میں عید الا ضحی سے متعلق ایس او پی پہ عملدرآمد اور کراچی اور گلگت بلتستان میں وبا کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا

این سی او سی کا سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر کئیے جانے والے اضافی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا, گلگت بلتستان میں کورونا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے ۵۰۰ آکسیجن سلینڈرز اور ۳۰ وینٹیلیٹرز کا اضافہ کیا گیا , فورم کو ویکسینیشن کی استعداد بڑھانے پربریفنگ دی گئی۔ اس وقت ملک میں روزانہ ساڑھے پانچ لاکھ ویکسینز لگائی جا رہی ہیں

• ملک بھر میں صرف عید الاضحی کے دن ویکسین سینٹرز بند رہیں گے, بیرون ملک جانے والے افراد اور طلبا کے لئیے موڈرنا ویکسین کی وافرمقدار ویکسینیشن سینٹرز کو مہیا کر دی گئی ہے, عید کے موقع پہ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ احکامات اور عید کی نماز اور قربانی کے حوالے سے مخصؤص ایس او پیز پہ عمل درآمد کو نہایت اہم قرار دیاگیا

• اس ضمن میں تمام صوبوں کی انتظامیہ کو ایس او پیز پہ عملدرآمد یقینی بنانے کے لئیے ہدایات جاری کر دی گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں