قرنطینہ سینٹر میں تعینات دو پولیس اہلکار اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے کے لیے سینٹرز کے ساتھ ساتھ کورونا مریضوں کے لیے بنائے گئے قرنطینہ سینٹرز میں بھی سیکورٹی کا انتظام کیا گیا یے جہاں ایک یا دو پولیس اہلکاروں کی دن رات ڈیوٹی لگائی جاتی ہے

صوبائی دارالحکومت پشاور کے قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی، واقعے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ پشاور کے دوران پور قرنطینہ سینٹر میں پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سب انسپکٹر گل رحمان اور حوالدار عمران شہید ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزم کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے، جسے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، تاہم قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں