عدالت نے کریم سروس ڈرائیور کو کیپٹن کہنے پر پابندی عائد کر دی

راولپنڈی کی عدالت نے کریم سروس ڈرائیور کو کیپٹن کہنے پر پابندی عائد کر دی ڈرائیور کو کیپٹن کہنے کے خلاف لابیب احمد نامی پائلٹ نے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کریم سروس ڈرائیور کو کیپٹن کہنے پر ہمارا مذاق اڑایا جارہا ہے، ہماری جاب ٹائٹل کے حوالے سے بھی کریم سروس ڈرائیور کو کیپٹن کہنا درست نہیں، ہماری نوکری میں کیپٹن تعلیم یافتہ اور لائسنس یافتہ ہوتے ہیں،

درخواست گزار نے کہا کہ ہمارے کیپٹن کو سول ایوی ایشن اتھارٹی باقاعدہ لائسنس جاری کرتی ہے،

کریم سروس سے متعلق کیس کی سماعت سول جج راولپنڈی راو اعجاز احمد اعوان نے کی

عدالت نے 31 جولائی کو کریم سروس انتظامیہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں