نامور ماڈل سیلفی لیتے ہوئے جاں سے ہاتھ دھو بیٹھیں

دنیا بھر میں خطرناک سیلفی کلک کرتے وقت لوگوں کی جان جانے کی متعدد خبریں آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طرح کی ایک اور افسوسناک خبر منظرعام پر آئی ہے کہ نامور ماڈل سوفیا چیونگ کی ہانگ کانگ میں ایک جھرنے کے کنارے سیلفی لینے کے دوران مبینہ طور پر موت واقع ہو گئی ہے۔

32 سالہ سوفیا چیونگ ہا پاک لائی پارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ پیدل سفر کررہی تھیں اور جب وہ خوبصورت مناظر کی تصویریں لینے کیلئے رکیں، تبھی یہ حادثہ پیش آگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں