جرمنی میں سیلاب کی تباہ کاریاں, 81 افراد جان بحق

جرمنی میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں, حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں سیلاب سے 1300 سے زائد افراد اب تک لاپتہ ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جرمنی میں سیلاب سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانا ابھی بہت مشکل ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کنکشن معطل کردیے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ لوگوں کو اپنے پیاروں کو تلاش کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں