پاکستان ازبکستان کے پرجوش تعلقات کا آغاز

وزیراعظم عمران خان ان دنوں ازبکستان کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف بین الاقوامی کانفرنسز میں شرکت اور سربراہان ممکت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات کا پرجوش آغاز ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات کا بہت پرجوش آغاز ہو رہا ہے۔ پاکستان اور ازبکستان میں باہمی روابط، تجارتی اور سیاسی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تاریخ کی کتابوں میں ازبکستان اور تیمور کے بارے میں پڑھا ہے۔ تیمور نے ہندوستان پر300 سال حکومت کی۔

عمران خان نے کہا کہ اس سے قبل پاکستان اور ازبکستان کے عوام میں کوئی روابط نہیں تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں