نجی ٹی وی کے ایوارڈ شو میں اداکاروں کے ملبوسات شدید تنقید کی زد میں

نجی ٹی وی کے ایوارڈ شو میں پاکستانی اداکاروں کے مغربی طرز کے لباس پر تصاویر منظر عام پر آنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر ناقدین کا ایک سمندر امڈ آیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک طرف چینل انتظامیہ دوسری طرف اداکاروں اور آخر میں خاموش رہنے پر حکومت کی خوب درگت بنائی گئی، ایک صارف ولی خان نے ایوارڈ شو کی تصاویر لگاتے ہوئے لکھا کہ بدقسمتی سے بالی ووڈ کی سستی اداکارئیں نہیں بلکہ پاکستانی ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا کلچر نہیں ہے ہم نیوز ایوارڈ ایسے معلوم ہورہے جیسے یہ کوئی پورن ایوارڈ ہیں ان سب کو شرم آنی چاہیے

سوشل میڈیا پر جہاں ایک طرف صارفین کی جانب سے شرکاء کے لباس پر تنقید کی وہیں دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے پردے کے حوالے سے دئیے گئے کچھ روز پہلے کے بیان کی بھی تعریف کی، صارفین وزیراعظم کے بیان کو ایوارڈ شو میں ڈریسنگ کے ساتھ جوڑتے ہوئے عمران خان کو درست قرار دیتے رہے

اسلام آباد میں بطور صحافی نجی ٹی وی کے لیے خدمات سرانجام دینے والے ناصر بٹ نے حکومت سے سوال کیا کہ وہ مدینہ کی ریاست میں ہوئی اس فحاشی پر خاموش کیوں ہے

اداکارہ علیزہ شاہ پر صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ تنقید کی گئی اور ان کی ڈریسنگ کو قابل اعتراض قرار دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں