دیگر اہم شخصیات کی طرح گلوکار عاصم اظہر اور اداکار آغا علی بھی سٹوڈنٹس کے ساتھ کھڑے ہوگئے

میٹرک انٹر کے طلباء کی جانب سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں بدل گیا, وزیراعظم عمران خان سے بات سننے کی اپیل کرتے ٹریڈ پر دس لاکھ سے بھی زائد ٹویٹس کی جاچکی ہیں

دیگر اہم شخصیات کی طرح گلوکار عاصم اظہر اور اداکار آغا علی نے طلبہ کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔

اس حوالے سے عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ تمام طالبعلم ایک ہی درجہ رکھتے ہیں، پھر چاہے وہ کیمبرج کے طلبہ ہوں یا دیگر کسی بورڈ کے، سب کے ساتھ انصاف ہوگا، انشاءاللّہ!

گلوکار نے ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا اور کہا کہ سر طلبہ کی سُن لیں۔

دوسری جانب اداکار اور میزبان آغا علی نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں ایک خاتون پلے کارڈ اٹھائے کھڑی ہیں۔

اداکار نے اس تصویر پر لکھا کہ کوئی اِن کی بھی سن لے۔

آغا علی نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے پوچھا کہ پوری دنیا نے طلبہ کی سن لی ہے، ہم کیوں نہیں سن رہے؟

اداکار نے یہی پیغام ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا جسے مداحوں کی بڑی تعداد نے لائیک کیا اور ساتھ ہی گلوکار عاصم اظہر اور آغا علی کا ان کے حق میں آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں