دوران انٹرویو جان بوجھ کر حساس موضوعات کو چھیڑا جاتا ہے، صبور علی

معروف اداکارہ کی جانب سے پاکستانی ٹی وی چینلز میں منعقدہ پروگرام میں دوران انٹرویوز پوچھے گئے نازک موضوعات کے سوالات پر اظہار برہمی کیا گیا ہے

حال ہی میں اداکارہ صبور علی نے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اگر  کسی انٹرویو پر جاتی ہوں تو مجھے پتا ہوتا ہے کہ یہ جان بوجھ کر میری والدہ کے بارے میں سوال کریں گے، وہاں بلا کر والدہ کے متعلق سوال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ کیمرہ میرے منہ پر زوم کردیں گے، یہ ایسا معاملہ ہے کہ انسان حساس ہو جاتا ہے، ہم بہن بھائی بھی آپس میں اس بارے میں بات نہیں کرتے کیونکہ دِل بھر آتا ہے۔

اداکارہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جان بوجھ کر حساس موضوعات کو چھیڑتے ہیں، سب لوگ اسی طرح کام چلا رہے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کسی اور طرح نہیں چل سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں