ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای منتقل

بھارت میں آئے روز اقلیتوں پر تشدد اور ریاست کے ستائے شہریوں کی جانب سے آزادی کے لیے احتجاجی تحریک سر اٹھانے سے بین الاقوامی برادری نے بھی ملکی سیکورٹی پر اہم سوالات اٹھا دئیے جبکہ دوسری جانب بے لگام کورونا وائرس اور اس کے خلاف ناقص حکومتی پالیسی نے بھی بھارت کو سبکی کا سامنا ہے جس کے بعد آئی سی سی کی جانب سے اہم فیصلہ لے لیا گیا

رواں سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔ یو اے ای میں شیڈول  انڈین پریمئر لیگ 15 اکتوبر تک مکمل ہو جائے گی جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلوں کا آغاز 17 اکتوبر سے کیا جائے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں 30 میچز کھیلے جائیں گے، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پہلے راونڈ کے میچز یواے ای کے ساتھ عمان میں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں