پی ایس ایل سکس کے فائنل سے پہلے پشاور زلمی کو بڑا دھچکا

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا تاج کس کے سر سجے گا اس کا فیصلہ آج ہوگا تاہم اس سے پہلے پشاور زلمی کو بڑا جھٹکا لگا ہے اور پی سی بی نے بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر دو کھلاڑیوں کو معطل کر دیا ہے۔

اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے حیدر علی اور عمید آصف کو بائیو سکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق پابندی کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ حیدر علی دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے بائیو سیکور ببل سے باہر افراد سے ملاقات کی اور سماجی فاصلہ نا رکھا جس پر دونوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں