فائنل تک رسائی کے لیے پی ایس ایل سکس میں ٹیمز کے مابین جنگ

پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں جاری ہیں، شائقین کرکٹ ولولہ خیز میچز سے خوب محظوظ ہوتے نظر آرہے ہیں

تمام ٹیموں کی جانب سے فائنل تک رسائی کے لیے سر توڑ کوششیں جبکہ ہر ٹیم کے فینز کی جانب سے دعائیں بھی تیز ہوگئی ہیں

ٹیموں کی فائنل فور تک رسائی کیلئے جنگ میں ہر ایک نئے میچ کے ساتھ صورتحال بدلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے

چودہ پوائٹنس کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیبل پر حکمرانی برقرار ہے بکہ ملتان سلطان دس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

پشاور اور لاہور دس پوائنٹس حاصل کر کے تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں جبکہ پلے آف میں رسائی کیلئے ٹیموں کارن ریٹ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں