کراچی اور لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی کورونا ویکسین کی قلت

پنجاب اور کراچی کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی ویکسین کی قلت ہوگئی

اس حوالے سے حکام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کین سائنو اور سائنو ویک کی قلت کا سامنا ہے جبکہ اسلام آباد کے اکثر ویکیسن مراکز پر کین سائنو اور سائنو ویک شارٹ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں

حکام کے مطابق اسلام آباد کے ویکیسن مراکز میں اسٹرازنیکا ویکیسن موجود ہے تاہم اسٹرازنیکا ویکیسن رضامندی فارم کے تحت لگائی جا رہی ہے ،

حکام کے مطابق سائنو ویک کی پہلی خوراک کسی کو نہیں لگائی جا رہی اور سنگل ڈوز ویکیسن کین سائنو اسلام آباد میں شارٹ ہو گئی ہے

اسلام آباد میں فائزر ویکیسن صرف ماس ویکسینیشن سینٹر میں بیمار افراد کو لگائی جا رہی ہے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں