یورو کپ دیکھنے گئے پاکستانی رُل گئے, روسی حکام نے تحویل میں لے لیا

یورو کپ دیکھنے جانے والے پاکستانی رل گئے, گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں 15 سے زائد پاکستانیوں کو روسی حکام کی جانب سے تحویل میں لیا گیا،

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحویل میں لئے گئے پاکستانیوں کو ائرپورٹ پر ہی روکا گیا، ائرپورٹ پر حکام نے پاکستانیوں کو جعلی فین آئی ڈی کے شبے میں روکا،

ذرائع کے مطابق چار پاکستانیوں کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا جبکہ بیشتر پاکستانی اصلی فین آئی ڈی پر یورو کپ دیکھنے روس پہنچے تھے جبکہ لوگوں کو حبس بے جا میں رکھا گیا

ترجمان وزرت خارجہ زاہد حفیظ کی پاکستانیوں کو روس میں پیش آنے والی مشکلات کی تصدیق اور ردعمل میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کو پیش آنے والے مسئلے سے آگاہ ہیں،

زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ روس میں پاکستانی ایمبیسی کے حکام اس معاملے پر روسی ہم منصب سے رابطے میں ہیں،
اسلام آباد میں بھی وزرات خارجہ نے روسی سفارتخانپ سے یہ معاملہ اٹھایا ہے،امید ہے اس معاملے جو جلد خوش اصلوبی سے حل کرلیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں