فردوس عاشق اعوان رشتے کروانے والی آنٹی لگتی ہیں

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ و ماڈل  نمرہ خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق کی شخصیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں رشتے کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔

کیریر کے آغاز کے حوالے سے سوال کے جواب میں نمرہ خان  نے انکشاف کیا کہ میری  پہلی جاب نیوز ایڈیٹر کی تھی، والدین کی خواہش تھی کہ میں کسی بھی  طرح میڈیا جوائن کرلوں دوسری جانب تعلیم بھی فلم اینڈ ٹیلی ویژن تھی تو ملازمت قبول کرلی۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری سے متعلق تھوڑی بہت بھی معلومات نہیں تھی، ماں باپ نے زبردستی اداکاری میں بھیجا، والدین چاہتے تھے کہ میرا نام ہو کیوں کہ  انہیں مجھ میں ایک چمک نظر آتی تھی لیکن کامیابی نہ ملی تو اسکواش کھیلا۔

کیرئیر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے نمرہ خان کا کہنا تھا کہ  پہلے ڈرامے میں سین ریکارڈنگ پر 40 ٹیک تھے لیکن جب کامیابی ملی تو ڈرامہ انڈسٹری میں کیرئیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں